موجودہ حکومت جنوری تک ختم ہو جائے گی، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل


گلگت: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جنوری تک ختم ہو جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ووٹ کے تحفظ کے لیے میرا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ دیئے لیکن فائنل نتیجہ نہیں بتایا جا رہا اور اب آر ٹی ایس کا بہانہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی خواتین کے ووٹوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی بی 21 میں پولنگ بکس چوری ہوا تھا اور پیپلز پارٹی کارکنان نے دھاندلی کے خلاف سرد موسم میں احتجاج کیا۔ الیکشن کمشنر نےعوام کو بیچ دیا وہ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن ونگ ہے۔ کیا الیکشن کمشنر 2 ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن یہ حکومت تو جنوری تک ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور ہر آزاد امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں کہ تم وزیر اعلیٰ ہو بس شمولیت اختیار کر لو۔


متعلقہ خبریں