انٹر بینک میں ڈالر 79 پیسے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر 79 پیسے مہنگا

فائل فوٹو

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے انٹر بینک میں پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 79 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 160.62 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17.87 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مجموعی ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ کر 20.08 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19 کروڑ ڈالر اضافے سے 12.93 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی بینک پہلی بار پاکستانی روپے میں بانڈ جاری کرے گا

کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.15 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ اکتوبر میں جاری کھاتے کا توازن مزید بہتر ہو گیا اور اکتوبر میں جاری کھاتا 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری کھاتے کا توازن بہتر بنانے میں ترسیلات میں اضافے نے اہم کردار ادا کیا۔ ستمبر میں جاری کھاتا 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا تھا۔

جاری کھاتے کا بیلنس مسلسل 4 ماہ سے فاضل رہا ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک جاری کھاتے کا مجموعی فاضل بیلنس 1.2 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 1.4 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز