وزیراعظم عمران خان پاک افغان کرکٹ سیریز کرانے  کے خواہاں

وزیراعظم عمران خان پاک افغان کرکٹ سریز کرانے  کے خواہاں

کابل: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دورہ افغانستان کے دوران افغان کرکٹ ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں دستحط شدہ بیٹ پیش کیا۔

دوران ملاقات افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان  نے وزیراعظم عمران خان سے پاک افغان کرکٹ سریز کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سیریز کاا نعقاد ہو۔

افغان کرکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری بھی یہی رائے ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز جلد ہونی چاہیے۔

دوران ملاقات  وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

افغان کرکٹرز سے ملاقات کے وقت افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس سے قبل کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے، افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ کابل کے لیے آپ کی دعوت کا مشکور ہوں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ 60کی دہائی میں کابل سیاحت کے لیے بہترین مانا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات  کے باوجود تشدد پر تشویش ہے، افغان حکومت اور طالبان میں جنگ بندی چاہتے ہیں، ہمیشہ یہی موقف رہا تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے۔ ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کےواقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے معاونت فراہم کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے قبائلی علاقے متاثر ہوئے۔ کابل اور اسلام آبادکے درمیان مسلسل رابطے رہنے چاہییں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ افغانستان آنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں۔ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تعلقات کی نوعیت سے سب آگاہ ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں  تعاون  علاقائی  ترقی کے لیے ناگزیر ہے، دونوں ممالک  کے مفادات مشترکہ ہیں ،افغانستان کے عوام جنگ کا خاتمہ چاہتے  ہیں۔


متعلقہ خبریں