پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

اسلام آباد: پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ فائیو اختتام پذیر ہو گئیں، پاک روس فوجی دستوں نے مشقوں کے دوران اعلی پیشہ ورانہ معیار اور پورفیشنلزم کا مظاہرہ کیا

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر کھاریاں میں پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب ہوئی۔ دروزبہ 5 کی اختتامی تقریب میں روسی سفیر اور لیفٹیننٹ جنرل شیر افغن سمیت دونوں ممالک کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی سپیشل فورسز نے انسداد دہشتگردی آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا۔ مشترکہ فوجی مشقوں میں انسداد دہشتگردی کے شعبے میں دونوں طرف کے تجربات اور مہارتوں سے فائدہ اٹھایا گیا۔

پاک روس فوجی دستوں نے مشقوں کے دوران اعلی پیشہ ورانہ معیار اور پورفیشنلزم کا مظاہرہ کیا گیا۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی مشترکہ مشقیں تربیلہ اور پبی میں منعقد ہوئیں۔

مزید پڑھیں: تربیلا میں پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 جاری

خیال رہے کہ اس سے قبل فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ کی جانے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشق 2016 اور دوسری 2017 میں پاکستان میں ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق تیسری اور چوتھی مشقیں 2018 اور 2019 میں روس میں کی گئی تھیں۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا تھا کہ کی جانے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں اسکائی ڈائیونگ اور یرغمالیوں کی رہائی آپریشنز مشقوں کا خصوصی پہلو ہیں۔


متعلقہ خبریں