راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

راولپنڈی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے ضلع راولپنڈی میں مزید 92 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 80 کا تعلق راولپنڈی سے ہے جب کہ 12 افراد دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پوٹھوہارٹاوَن میں کورونا کے 21 کنفرم مریض ہیں جب کہ کینٹ میں 16 اورراول ٹاوَن میں 25 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو محفوظ رکھنا مسئلہ ہو گا؟

ذرائع کے مطابق گوجرخان سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد تین ہے جب کہ ٹیکسلا میں 15 مریضوں کی موجودگی کنفرم ہے۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال میں 33، بے نظیر بھٹو اسپتال میں تین اور ریڈ کریسنٹ میں چھ مریض کورونا سے متاثرہ زیرعلاج ہیں۔

راولپنڈی: انتظامیہ کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں

ذمہ دار ذرائع کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں 8 اور ہارٹس انٹرنیشنل میں کورونا کا ایک مریض زیرعلاج ہے۔


متعلقہ خبریں