کورونا:معمولات زندگی کب بحال ہونگے؟ فائزر کے سربراہ نے بتادیا

کورونا:معمولات زندگی کب بحال ہونگے؟ فائزر کے سربراہ نے بتادیا

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فائزر کے سربراہ البرٹ بورلا (Albert Bourla) نے کہا ہے کہ ویکسین کی مکمل کامیابی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

کورونا: فائزر کی ویکسین، ترک نژاد ڈاکٹروں کا کارنامہ

مؤقر برطانوی اخبار کے مطابق فائزر کے سربراہ جنہوں نے اپنی کمپنی کی تیار کردہ ویکیسن کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس کے نتائج 95 فیصد تک برآمد ہوئے ہیں، نے کہا ہے کہ موجودہ تاریکی میں روشنی دکھائی دی ہے۔

ممتاز امریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے فائزر کے سربراہ البرٹ بورلا نے کہا کہ جب تک انسانوں کے اندر خود اس وائرس کے خلاف قوت مدافعت (herd immunity) پیدا نہیں ہوجاتی ہے اس وقت تک ہم سب بہت احتیاط کرنا ہوگی۔

اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے فائزر کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ماسک کا لازمی استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔

کوروناویکسین 94.5 فیصد مؤثر ہے، موڈرنا کا دعویٰ

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کے متعلق البرٹ بورلا نے کہا کہ ہمیں ابتدا میں ویکسین کی تیاری کا یقین ہی نہیں تھا لیکن اب جب کہ ویکسین تیار ہو گئی ہے اور اس کے نتائج بھی حوصلہ افزا برآمد ہوئے ہیں تو ہمیں اس کے حصول کے لیے تھوڑے صبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں فائزر کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ 2021 کے آخری چھ ماہ، ہم میں سے بہت سے افراد کے لیے انتہائی مختلف تجربات کا حامل ہو گا۔

امریکہ کی پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت

ہم نیوز کے مطابق امریکی ٹی وی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم سب کو ویکسین کی درکار مقدار مل جائے گی تو ہمارے معمولات زندگی بھی بحال ہو جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں فائزر کمپنی کے سربراہ نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کی کمپنی پہلے ہی تیار کردہ ویکسین کی 20 ملین خوراکیں تیار کرچکی ہے اور اس بات کی تیاری کررہی ہے کہ گلوبل ریگولیٹری اتھارٹیز انہیں اجازت دے تو وہ اس کو پوری دنیا میں بھیج دیں۔

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو محفوظ رکھنا مسئلہ ہو گا؟

البرٹ بورلا نے کہا کہ اجازت ملتے ہی چند گھنٹوں کے دوران ویکسین کی شپنگ کا کام مکمل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف اس کے لیے اجازت درکار ہے۔


متعلقہ خبریں