خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت چیریز برآمد

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت چیریز برآمد

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت چیریز برآمد کر لی ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سوات کے علاقے پنڈ میں فیکٹری پر چھاپہ مارا اور مضر صحت چیریز برآمد کر کے فیکٹری سیل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے جیت لیا

مردان میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کرکے چپس فیکٹری سے غیرمعیاری مصالحہ جات اور ایکسپائر تیل برآمد کر لیا۔

منڈا بازار لوئر دیر میں سویٹس میں واشنگ پاوڈر کے استعمال پر فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے 2 فیکٹریوں کو سیل کر دیا اور ڈی آئی خان میں ملاوٹ پر2 ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔

قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہروں میں ’ملاوٹ مافیا‘ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران بشیر ٹاون میں اشرف مرچ چکی، رشید ٹاون میں ارشاد مرچ چکی، فلک شیر مرچ چکی، سیف آباد میں عبدا لسلام مرچ چکی اور خواجہ سہیل مر چ چکی یونٹ کو ملاوٹی اشیائے خوردونوش تیار کرنے پر سیل کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے پر چھ اسپائس پروڈکشن یونٹس سیل کر دیے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جھنگ میں سلمان ٹریڈرز کو ملاوٹ زدہ دھنیا پاؤڈر، مرچ اور مصالحہ جات فروخت کرنے پر سیل کیا گیا جب کہ نیو خالد آباد میں عدنان سوئیٹس (مصری پروڈکشن یونٹ) کو مضر صحت کیمیکلزاور رنگ کاٹ استعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مفت دودھ ٹیسٹ کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق مرچوں کی تیاری میں چوکر، چنے کی چھال، لکڑی کا برادہ اور مضر صحت ٹیکسٹائل رنگوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

میٹ سیفٹی ٹیم نے پولٹری شاپ کے خلاف بیمار اورلاغر مرغیوں کی موجودگی پر کارروائی کی۔  مد نی چو ک سمن آباد میں مکہ پولٹری شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں