نوازشریف کیخلاف20 سال بعد نیب کی انکوائری مکمل



قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایل ڈی اے میں پلاٹس کی مبینہ تقسیم کے متعلق نوازشریف کیخلاف 20 سال انکوائری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری سے متعلق سیل بند رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوا دی ہے۔ ریجنل بورڈ میٹنگ میں پراسیکیوشن ونگ سی آئی ٹی رپورٹ پر قانونی رائے دے گا۔

نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی تھی۔

نیب حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ کسی بھی انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد حتمی فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کیا جاتا ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ کی سربراہی چیئرمین نیب کرتے ہیں۔19گریڈاور ہائی پروفائلز کیسز کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جاتی ہے۔

درخواستگزار کے مطابق نواز شریف نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ساتھ ملکر پلاٹس کی ایگزمشن دی۔ نواز شریف نے پلاٹس کا کوٹہ ختم کر کے من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کیے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر سیاسی بنیادوں پر کیسزبنائے گیے۔ ان کیخلاف ایک بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

 


متعلقہ خبریں