کورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15کروڑ ڈالر منظور

فوٹو: فائل


 اقتصادی رابطہ کمیٹی نےکورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ 

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کیلئے ویکسین خریدی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق کورونا ریلیف اقدامات کی مد میں ویکسین خریدی جائے گی۔ حکومت نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹرنوشین حامد نے اس کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دی ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں اور 2 ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہوگا۔

وزارت صحت نے پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی تھی۔

ای سی سی نے پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ پاکستان اسٹیل ملازمین کے بقایاجات کیلئے ضمنی گرانٹ بھی منظور کر لی گئی ہے۔

اجلاس میں وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑروپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ، این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 33 لاکھ روپےکےبجٹ کی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں