بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے81 اساتذہ شامل

بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے81 اساتذہ شامل

فائل فوٹو


دنیا کے بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے81 اساتذہ بھی شامل ہیں۔

جامعہ پنجاب اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پندرہ معلمین کو بھی یہ اعزاز ملا ہے۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کی تحقیق سے متعلق عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ ریاضی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس، پروفیسر رفیع اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سٹڈی سنٹر کے ڈاکٹرعبدالستار نظامی دنیا کے بہترین دو فیصد محققین میں شامل ہیں۔

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹرعبدالستار نظامی نے ہم نیوز کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر تین سال بعد فہرست تیار ہوتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ میری تحقیق کو دنیا میں پڑھا جارہا ہے۔

وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی کے مطابق اس اعزاز سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ثابت ہوا کہ پاکستان کی جامعات میں معیاری تحقیق ہو رہی ہے۔

ترجمان پنجاب یونیوسٹی کے مطابق سٹینفورڈ یونیورسٹی کی لسٹ دو طرح کے معیارات پر مبنی ہے۔

ایک میں اساتذہ کی پچھلے پچیس سال کے تحقیقی مقالہ جات کی جانچ پڑتال ہوئی، جس میں جامعہ پنجاب کے تین اساتذہ شامل ہیں۔ جب کہ ایک سالہ تحقیقی کارکردگی میں نو اساتذہ شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں