کراچی: شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت

کراچی: شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت

کراچی: شہر قائد کے تمام شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

کورونا: کراچی میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت شادی ہال مالکان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شادی ہالوں کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی۔

اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے واضح طور پر ہدایت دیں کہ تقاریب کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ شادی ہال میں 300 سے زائد مہمانان کے داخلے پر پابندی رکھی جائے اور ہال کی چھت کا 40 فیصد حصہ کھلا رکھا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق شادی ہال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ کمشنر کراچی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری بات توجہ سے سنی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

سندھ میں کورونا کیسز کیساتھ اموات میں بھی اضافہ ہونے لگا

حکومت پنجاب نے کورونا کے پھلاؤ کے باعث صوبے میں شادی ہالز کے اندر تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تقارہب میں 300 افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی اجتماعات میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ شادی سمیت دیگر تقاریب کے انعقاد کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی جگہ پر تقاریب کے انعقاد کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی ہو گا۔

پنجاب: شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد

کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا ہے کہ تقاریب کے علاوہ عوامی مقامات پربھی ماسک پہننا ہوگا۔ پابندی کا اطلاق 20 نومبر 2020 سے 31 جنوری 2021 تک کے درمیانی عرصے کے لیے ہو گا۔


متعلقہ خبریں