سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار800 روپے ہو گئی تھی۔

سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت  386 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 708 روپے ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار350 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت  171 روپے کمی کے بعد 96 ہزار322 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں