وزیراعظم کا دورہ افغانستان: سادگی و کفایت شعاری کاعملی مظاہرہ

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان سادگی اور کفایت شعاری کاعملی مظاہرہ تھا۔

کابل کا دورہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ تھا، وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ کابل پر گیارہ ہزار ڈالرز کے اخراجات آئے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 2009 میں افغانستان کا دورہ کیا تھا تو اس پر 44 ہزار امریکی ڈالرز کے اخراجات آئے تھے۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 2012 میں افغانستان کا دورہ کیا تھا تو اس پر51 ہزار ڈالرز کے اخراجات کیے گئے تھے۔

وزیراعظم کا دورہ کابل: افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے 2015 میں کابل کا دورہ کیا تھا تو اس پر 58 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں