افغانستان کی تعمیر نو کیلیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے، صدر مملکت

عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت

فائل فوٹو


اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو اور مستقبل کے لیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے۔

وزیراعظم کا دورہ افغانستان: سادگی و کفایت شعاری کاعملی مظاہرہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کہی۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

کابل کا دورہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ تھا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں ترقیاتی منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

وزیراعظم کا دورہ کابل: افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین مختلف ہنر اور مہارتوں کے ساتھ اپنے وطن لوٹیں گے۔


متعلقہ خبریں