پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی، وزیراعظم

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی ہے جس کا سہرامعاشی ٹیم کی مربوط حکمت عملی کو جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ملکی معیشت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، خسروبختیار،حماد اظہر سمیت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، عشرت حسین اور وقارمسعود نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے معاشی نظم وضبط بہتر بنانے پر معاشی ٹیم کے کردار کو سراہا اور قرضوں کے بہتر انتظام پر بھی ٹیم کی کارکرگی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ شعبےمیں مثبت رجحانات معیشت کیلئے خوش آئند ہیں۔

عمران خان کی حکومت میں کرپشن نہیں ہے،  شبر زیدی

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے معیشت پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا اورغریب طبقے کے تحفظ کیلئے کفالت پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد پہنچنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں