پشاور: پی ڈی ایم آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل

پشاور: اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا پشاور پی ڈی ایم جلسہ شیڈول کے مطابق منعقد کرانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور 10 ہزار کے قریب جلسے کے شرکا کے لیے کرسیاں لگائی جائیں گی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ علاقہ پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کو ہدایت کی تھی کہ وہ لائے جانے والے کنٹینرز آج نہ لگائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت سے کہا تھا کہ وہ لائے جانے والے کنٹینروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔

جب تک جعلی حکومت ہے ملک نہیں چل سکتا، مریم نواز

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے اس سلسلے میں علاقہ پولیس سے کہا کہ لائے جانے والے تمام کنٹینرز جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ لائے جانے والے کنٹینرز راستے میں رکھنے کے لیے نہیں لائے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کی زیر نگرانی کارکنان لائے جانے والے کنٹینرز کو لگانے میں مصروف ہیں۔

موجودہ حکومت جنوری تک ختم ہو جائے گی، بلاول بھٹو زرداری

سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں کے حتمی فیصلے کے تحت پشاور میں 22 نومبر کو جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ اعلان کردہ وقت، تاریخ اور مقام پر ہی منعقد ہو گا۔

پی ڈی ایم پشاور جلسہ: دہشت گردی کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا کہ پشاور میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کورونا سے بچاؤ کے لیے اعلان کردہ ایس او پیز پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز