دنیا بھر میں کورونا سے 13 لاکھ 79 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا سے 13 لاکھ 77 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو

عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 79 لاکھ 96 ہزار 866 افراد متاثر اور 13 لاکھ 79 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 4 کروڑ 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 752 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 60 ہزار 312 اموات اور ایک کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 764 اور90 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 662 اور 60 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 21 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 48 ہزار 265 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ  64 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 35 ہزار 778 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں 15 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 42 ہزار 619 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 14 لاکھ  73 ہزار کورونا کیسز اور 54 ہزار 286 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو محفوظ رکھنا مسئلہ ہو گا؟

دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔ 17 اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے 5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز