اسلام کی عزت کرتے ہیں، فرانسیسی وزیر خارجہ

اسلام کی عزت کرتے ہیں، فرانسیسی وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان نے کہا ہے کہ ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فرانسیسی  وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کا کہنا تھا کہ ہم او آئی سی کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ خاکے: مظاہرین کی فرانسیسی سفارتخانے جانے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے اس موقع پر کہا کہ مذہبی ہستیوں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے تعلق نہیں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی  سے متعلق او آئی سی کا موقف غیر متزلزل ہے۔

خیال رہے کہ اسلام مخالف مواد نشر کرنے پر اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا گیا تھا۔

قطر، کویت  اور اردن  نے کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئی تھیں اور متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

شام میں مظاہرین نے فرانسیسی صدر میکرون کی تصاویر کو آگ لگائی گئی۔ سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹس‘ اور’بائیکاٹ فرانس‘ کے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتے رہے۔

کویت میں پرچون فروشوں نے فرانسیسی مصنوعات کا اجتماعی بائیکاٹ کردیا اور انہوں نے اپنی دکانوں اور سپراسٹورز سے فرانسیسی اشیاء ہٹا دی ہیں۔

کویت کے مرکزی شماریات بیورو کے مطابق 2019 میں فرانس سے ساڑھے 25 کروڑ دینار (83کروڑ 47 لاکھ ڈالر) مالیت کی مختلف اشیا درآمد کی تھیں۔ 2020 کی پہلی ششماہی میں کویت نے فرانس سے آٹھ کروڑ 36 لاکھ دینار مالیت کی مصنوعات درآمد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور فرانس میں کویتی مشن نے ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

فرانسیسی صدر میکروں کے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر طیب اردوان برہم ہوگئے اور انہوں نے فرانسیسی صدر میکروں کو دماغی معائنے کا مشورہ دیا۔


متعلقہ خبریں