‏حزب اختلاف غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے، شبلی فراز

ای وی ایم خواب ہے جس کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں، شبلی فراز

فوٹو/ فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ ‏حزب اختلاف غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ ‏ذاتی مفاد کے لیے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت میں حزب اختلاف رہنماؤں اور جلسے کے منتظمین پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ حزب اختلاف جلسوں سے عوام کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کے ساتھ  ہر معاملے میں تعاون کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن عوام کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کوبہتر کیا جا رہا ہے، کراچی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں  پیش رفت کے خواہاں ہیں، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام  بھی تیزی سے جاری ہے، نالوں پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں