سندھ: کورونا سے مزید 17 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  سے مزید 17 مریض جاں بحق ہوگئے۔ 

وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2816 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 199 نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 227  ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 859 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے 477 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 62 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمار  کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی، جنوبی ، وسطی اور ملیر کورونا سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمار  کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں اب تک 33 ہزار 239 کیسز اور 798 اموات، ضلع جنوبی میں 26 ہزار 708 کیسز اور 371 اموات، ضلع وسطی میں 17 ہزار 266 کیسز اور 507 اموات، ضلع ملیر میں 10 ہزار 403 کیسز اور 184 اموات، ضلع کورنگی میں 9 ہزار 198 کیسز اور 286 اموات، ضلع غربی میں 8 ہزار 706 کیسز جبکہ 238 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات میں 85 فیصد کراچی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ کی 2799 اموات میں سے 2384 اموات کراچی سے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا حملوں  میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ 130 روز کے دوران متاثر ہونے والے افراد کی تعداد آج سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے 13 لاکھ 79 ہزار سے زائد اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی جبکہ 7 ہزار 603 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 389 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 28 ہزار 931 شفا یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، بلوچستان میں 16 ہزار 699، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 826 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ  میں 2 ہزار 799، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 323، اسلام آباد میں 270، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 158 اور آزاد کشمیر میں 134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں