وفاقی حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے پر اپوزیشن کیخلاف مقدمات کا اعلان



اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر اپوزیشن کے خلاف مقدمات کا اعلان کر دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ جان بوجھ کر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، پارٹی قیادت اور جلسے کے منتظمین کیخلاف مقدمات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسوں سے کوئی خوف نہیں ہے،اس سے پہلے تین شہروں میں جلسے کرنے دیئے گئے ہیں

شبلی فراز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزکی شرح زیادہ ہے،اس لیے کہا کہ پشاور جلسہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نے بھی خیبرپختونخوا میں 21 نومبر کو رشکئی کا جلسہ منسوخ کیا ہے۔

پی ڈی ایم پشاور جلسہ: پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

پروگرام میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اجتماعات تو ہر جگہ ہو رہے ہیں لوگ ہر جگہ اکٹھے ہوتے ہیں۔ بڑے مقصد کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود پہلے احتیاطی تدابیر پرعمل کر لیتی، انہوں نے خود مختلف شہروں میں جلسے کیے تھے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لوگ تو بازاروں میں بھی اکٹھے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کو جلد سے جلد گھر بھیجا جائے۔


متعلقہ خبریں