کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

 کراچی: گلشن معمار میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے گلشن معمار میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیم ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں میں سے دو افغانستان سے آئے تھے۔

دہشت گردوں میں یاسین عرف ابو حنظلہ، اکرام اللہ عرف فیصل، محمد خالدعرف منصور شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم یاسین کراچی میں اہم تنصیبات کی ریکی اور ویڈیو بنا کر گروہ کے سربراہ کو بھیجتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے بنیادی مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے، شہباز گل

دہشت گرد اکرام اللہ سوات میں اسکولوں اور پولیس اسٹیشن  پر حملوں میں ملوث رہا جبکہ محمد خالد بھی تربیت یافتہ دہشت گرد ہے اور افغانستان میں روپوش تھا۔ ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں