پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف اقتدار کا اختلاف ہے، سراج الحق


سوات: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف اقتدار کا اختلاف ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے اور اس وزیر نے کہا اس حکومت نے ہم سب کو بھی بدنام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو برباد کر دیا ہے جبکہ جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا گیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں غریب کے مسئلہ پر اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قوم کو مایوس اور سب کچھ مہنگا کر دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف اقتدار کا اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے بنیادی مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے، شہباز گل

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر عوام نے ان کیخلاف احتجاج کیا تو استعفیٰ دے دیں گے۔


متعلقہ خبریں