پنجاب حکومت کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ


لاہور:  پنجاب حکومت نے والدہ کے انتقال پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے بتایا ہے کہ پیرول پر رہائی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا حق ہے، اس سے متعلق درخواست ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات پر بزدار حکومت سیاست نہیں کرے گی۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ آج انتقال کر گئیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے مطابق نواز شریف کی والدہ شیم اختر کا انتقال لندن میں ہوا ہے۔ ان کی عمر 90 سال تھی. وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور وہیل چیئر پر ہی رہتی تھیں۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے جبکہ شہباز شریف اس وقت جیل میں ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ شریف خاندان کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں