سوات میں جلسے کے وقت کورونا قید میں تھا؟ امیر مقام

ن لیگ کے امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز پیش کردی

فائل فوٹوق


پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا نے عوام دشمن حکومت کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جب آپ سوات میں جلسہ  کررہے تھے تو کیا اس وقت کورونا قید میں تھا؟

مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ، نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام نے ارباب اقتدار کو مخاطب کیا اور پوچھا کہ کیا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں میں کورونا اتا ہے؟

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے نام لیے بغیر کہا کہ آپ تو کہتے تھے کہ 200 بندے بھی باہر نکل آئے تو چلا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر جگہ آپ کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما امیرمقام نے کہا کہ عوام مسلط شدہ کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما امیرمقام نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں بے روزگاری اورمہنگائی میں بدترین اضافہ ہوا ہے۔

پشاور: پی ڈی ایم آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے تو اب کرپشن کو پاکستان میں جائز قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے قوم کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی آفتاب شیر پاؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک و قوم کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے دھاندلی سے آنے والی حکومت کو مسترد کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔

کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رکے گا، مریم اورنگزیب

میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کو نہ چھیڑا جائے۔


متعلقہ خبریں