نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث معالج نے سفر سے منع کردیا


لاہور: میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اخترکی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ

ہم نیوز نے شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی دادی بیگم شمیم اخترکی میت پہلے ریجنٹ پارک اسلامک سینٹرلندن منتقل کی جائے گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکی نمازجنازہ ریجنٹ پارک اسلامک سینٹرمیں ادا کی جائے گی۔

ہم نیوز کو اسی ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث ذاتی معالج نے انہیں سفر سے منع کردیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

ذرائع نے شریف خاندان کے قریبی حلقوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیگم شمیم اخترکی میت کے ساتھ خاندان کے کون کون افراد جائیں گے؟ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے والد میاں شریف کا جب انتقال ہوا تھا تو اس وقت بھی وہ بیرون ملک مقیم تھے اور جلا وطنی کے باعث اپنے والد کے جنازے اور تدفین میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔


متعلقہ خبریں