‘‘نواز شریف کی شہباز شریف سے بات ہوئی تو دونوں آبدیدہ تھے’’

‘‘نواز شریف کی شہباز شریف سے بات ہوئی تو دونوں آبدیدہ تھے’’

فائل فوو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جسد خاکی پاکستان آنے میں دو سے تین روز لگ سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ابھی میاں شہباز شریف سے مشاورت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کے لیے درخواست دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس دن جنازہ ہے اس سے ایک دن پہلے پے رول شروع ہو اس طرح درخواست دی جائے گی۔

نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث معالج نے سفر سے منع کردیا

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ نواز شریف سے شہباز شریف کی بات کرائی تو دونوں آبدیدہ تھے۔

ن لیگ کا حکومت پنجاب سے رابطہ

ن لیگ کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جب والد دنیائے فانی سے گئے تو اس وقت بھی جلا وطنی کا دور تھا۔


متعلقہ خبریں