ن لیگ کا حکومت پنجاب سے رابطہ

چند روز میں پنجاب حکومت بنانے جارہے ہیں، آنے والا دور ن لیگ کا ہے، عطا تارڑ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا ہے۔ رابطہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطااللہ تارڑ نے کیا ہے۔

نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث معالج نے سفر سے منع کردیا

ہم نیوز کو اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطہ قائم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معروف قانون دان عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انہیں ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ عطااللہ تارڑ نے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں بیگم شمیم اخترکی تدفین کے متعلقہ امور پر صلاح و مشورہ کرنے کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پنجاب حکومت کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق عطااللہ تارڑ کو شہبازشریف اورحمزہ شہبازسے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی پیرول پررہائی کی ابھی محکمہ داخلہ کو درخواست نہیں ملی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ درخواست ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کی جائے گی اور پھر کوئی فیصلہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں