افغانستان کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان ٹیم کو دورے کی دعوت دی ہے، جسے ممکن بنانے کے لیے فیوچر ٹور پروگرام میں سے ونڈو نکالیں گے۔

اپنے بیان میں  وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے شروع سے ہی افغان کرکٹ کی معاونت کی ہے،کرکٹ کی بہتری کے لیے افغانستان کا ترقی کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے ونڈو نکالنے کے لیے افغانستان کے ساتھ جلد بات چیت کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ افغانستان: سادگی و کفایت شعاری کاعملی مظاہرہ

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ پاکستان میں کھیلتے رہے ہیں۔

‏وسیم خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے اخراجات بڑھے ہیں ، لیکن یہ اخراجات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیاں ہونے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 اور ساوتھ افریقہ سیریز سے بھی سرمایہ کاری ہو گی۔


متعلقہ خبریں