نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف خرابی صحت کی وجہ سے والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے۔

نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث معالج نے سفر سے منع کردیا

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم اورآرمی چیف کی جانب سے اظہار تعزیت پہ شریف خاندان شکر گزار ہے۔

شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکی میت کے ساتھ کون کون جائے گا؟ اس پرمشاورت جاری ہے۔

ہم نیوز نے خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ بیگم شمیم اخترکی وفات قدرتی ہے اور ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں۔

‘‘نواز شریف کی شہباز شریف سے بات ہوئی تو دونوں آبدیدہ تھے’’

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے متعلق کچھ دیر قبل ہم نیوز نے خبر دی تھی کہ ذاتی معالج نے خرابی صحت کے باعث انہیں سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں