نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر صدر، وزیراعظم کا اظہار تعزیت


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیگم شمیم اختر کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ آج انتقال کر گئیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے مطابق نواز شریف کی والدہ شیم اختر کا انتقال لندن میں ہوا ہے۔ ان کی عمر 90 سال تھی. وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور وہیل چیئر پر ہی رہتی تھیں۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے جبکہ شہباز شریف اس وقت جیل میں ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ شریف خاندان کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں