آرمی چیف کا نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ آج انتقال کر گئیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے مطابق نواز شریف کی والدہ شیم اختر کا انتقال لندن میں ہوا ہے۔ ان کی عمر 90 سال تھی. وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور وہیل چیئر پر ہی رہتی تھیں۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے جب کہ شہباز شریف اس وقت جیل میں ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ شریف خاندان کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں