کورونا: عالمی ادارہ صحت نے تیسری لہر کی گھنٹی بجادی

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندہ خصوصی برائے کووڈ 19 ڈیوڈ نبارو نے متنبہ کیا ہے کہ اگرحکومتیں کورونا کی دوسری لہر پہ قابو پانے میں ناکام رہیں تو پھر آئندہ سال کے شروع میں کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا ہوگا۔

کورونا وائرس: دنیا میں5کروڑ84لاکھ سےکیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق عالمی خبر رساں ایجنسی نے نبارو کی جانب سے عالمی جریدے کو دیے جانے والے انٹرویو کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپ کو کورونا کی دوسری لہر پہ قابو پانے میں ناکام رہنے پر 2021 میں کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا ہو گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے ایک اخبار کو دیے جانے والے انٹرویو میں ڈیوڈ نبارو نے کہا کہ اس وقت ہم دوسری لہر کا سامنا کررہے ہیں لیکن اگر اس پر قابو پانے میں ناکام رہے تو آئندہ سال تیسری لہر کا سامنا کرنا ہوگا۔

تمام اقوام تک کم لاگت میں کورونا ویکسین پہنچانا ہوگی، شاہ سلمان بن عبدالعزیز

عالمی اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں اس وقت تیزی سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کو فرانس اور جرمنی میں 33 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا میں یومیہ ہزاروں کیسز سامنے آرہے ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید59 اموات، 2ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خصوصی برائے کووڈ 19 نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں وائرس سے متاثر افراد اوراس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں