فائزر ویکسین:امریکی شہری کو پہلی خوراک 12 دسمبر کو دی جائیگی

امریکہ نے فائزر ویکسین کے استعمال کی مکمل منظوری دیدی

واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک امریکی شہری کو 12 دسمبر کے دن دی جائے گی۔

کورونا:معمولات زندگی کب بحال ہونگے؟ فائزر کے سربراہ نے بتادیا

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی شہری کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین اسی صورت میں دی جائے گی جب اس کے استعمال کی منظوری امریکہ کا متعلقہ ادارہ دے گا۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایڈوائزری کمیٹی کی اس حوالے سے اہم میٹنگ دس دسمبر کو ہو گی۔

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو محفوظ رکھنا مسئلہ ہو گا؟

کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کرنے والی امریکی کمپنی فائزر نے اسی ضمن میں باقاعدہ درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمرجنسی میں اس کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

ممتاز امریکی کمپنی فائزر کی جانب سے چند روز قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی تیار کردہ ویکسین کے نتائج 95 فیصد مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

کورونا: فائزر کی ویکسین، ترک نژاد ڈاکٹروں کا کارنامہ

ڈاکٹر مونصیف (Dr. Moncef Slaoui) جو آپریشن کے سربراہ ہیں نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم نے منصوبہ بنایا ہے اگر سب کچھ اسی کے مطابق ہوا تو دس دسمبر کو منظوری ملنے کے بعد 12 دسمبر تک ہم ویکسین کی پہلی خوارک امریکی شہری کو دے دیں گے۔


متعلقہ خبریں