کھوکھلے نعروں کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کردیا، کامران بنگش

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران خان بنگش گرفتار

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ کے پی کے باشعور عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا۔

پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر عوام کا مشکور ہوں، وزیراعلیٰ کے پی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں کو خیبرپختونخوا کے عوام نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

کامران بنگش نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بتا دیا کہ 2013 اور2018 کی طرح آج بھی  لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پشاورمیں مسترد شدہ لوگوں کے ٹولے نے قبائلی اضلاع کے انضمام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرپشن کے کورونا سے عوام حساب لیں گے، شبلی فراز

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم سے قبائلی اضلاع کے عوام کو جو حقوق ملے ہیں وہ ان سے ہضم نہیں ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں