ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اور کرم ایجنسی میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ دیر، چترال، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ابیٹ آباد، کوہستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

بلوچستان کے اکثراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا لیکن سکھر اور لاڑکانہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جی بی اے 3 گلگت3: پی ٹی آئی نے انتخابی معرکہ سر کر لیا

پنجاب کے اضلاع میانوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

مانسہرہ، گلیات ایوبیہ، شوگران، ناران اور کاغان میں وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے جبکہ وادی لیپہ میں بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں