حزب اختلاف انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حزب اختلاف کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے جبکہ حکومت روز فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) صرف سازشوں میں مصروف ہے اور حزب اختلاف کی جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ یہ عناصرملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کی حکومتوں کی خرابیوں کو درست کیا ہے اور آج ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب:سرکاری ملازمین گھر سے امور نمٹائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں جبکہ حزب اختلاف کی جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں