افغانستان میں طالبان کا حملہ، 3 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی

افغانستان میں دھماکہ، پولیس افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان میں طالبان کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے نیمروز میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی۔

دو روز قبل افغان دارالحکومت کابل میں راکٹ حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں میں کابل کے چہل ستون اور ارزان قیمت کے علاقوں کو ہدف بنایا گیا۔ کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان، ترکی اور امریکہ کی جانب سے افغانستان میں حملوں کی مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ: فرنٹیئر کور کا جوان شہید، دو زخمی

چند روز قبل افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان کے حملے میں 12 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے بدخشاں کے ضلع جوروم میں حملہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں