حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا


اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

پیر کو حکومت  نے  پٹرول  کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 70  پیسے اور لائٹ  ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 15 پیسے اضافہ کر دیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 41 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 55 پیسے فی لیٹراضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی جانب سے پٹرول تین روپے 22 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل  پانچ روپے دو پیسے، مٹی کا تیل چھ روپے 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل چھ روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

اوگرا کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے سات پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں