اب خلائی منظر دیکھنا ہوگا پہلے سے آسان


اسلام آباد: ٹیلی اسکوپ کو خلا کا نظارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب تک موجود ٹیلی اسکوپس سے یہ نظارہ اتنا واضح نہیں تھا جتنا اب ہوگا کیوں کہ سائنس دان دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کے ذریعے زمین پر بیٹھ کر ہی دوسری دنیا یعنی خلا کا نزدیکی اور واضح نظارہ ممکن ہوگا۔

خلائی ماہرین کو توقع ہے کہ نئی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے باآسانی خلا کے راز تلاش کیے جاسکیں گے۔

ناسا کی جانب سے خلا میں جا کر سیاروں کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا کام تو جاری ہے لیکن یہ ٹیلی اسکوپ مستقبل میں ناسا کے لیے مزید مددگار ثابت ہوگی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کی تیاری میں بڑے اور موٹے شیشوں کا استعمال کیا جائے گا۔ انہیں خراشوں اور کریکس سی محفوظ رکھنے کے لیے کئی مراحل سے گزارا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کا شیشہ دنیا کے سات بڑے شیشوں میں پانچویں نمبر پر ہوگا۔ جس کو خاص شہد کے چھتے کی طرز پر ڈایزئن کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے خلائی منظر پہلے سے زیادہ نزدیک اور صاف دکھائی دے گا، جس کے باعث وہاں ہونے والی تبدیلیوں کو باآسانی دیکھا جاسکے گا اور اس طرح دوسری دنیا کے راز تلاش کرنے میں بھی مدد ملےگی۔


متعلقہ خبریں