ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر کے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بھارت نے 22 نومبر کو ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی جس اور بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 11 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نے کھوئی رٹہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں جبکہ بھارتی فوج مسلسل بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: خواتین بچوں سمیت 11 شہری زخمی

رواں سال بھارت کی جانب سے 2 ہزار 820 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں