مرکزی بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار کا اعلان

state bank

فائل فوٹو


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر ہی برقرار رکھا ہے.

گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس  میں آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود سات فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مسلسل چار ماہ سے  شرح سود سات فیصد  پر برقرار  ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلا س میں بتایا گیا کہ مہنگائی بڑھنے کا سبب  غذائی اشیا کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہے۔  یہ رسدی دباؤ عارضی رہنے کا امکان ہے  اور  رواں مالی سال  اوسط مہنگائی  اعلان کردہ نو اعشاریہ  سات فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود 7فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ  سہ ماہیوں کے دوران نمو کو بڑھانے کے لیے کورونا  وبا کے دوران دی گئی۔ مالیاتی، زری اور قرضہ جاتی  رعایت جاری رہنی چاہیں۔ پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات اور گاڑیوں کی اوسط فروخت کا حجم مالی سال دوہزار بیس  میں کورونا کی وبا سے پہلے کی سطح سے بڑھ چکا ہے اور سیمنٹ کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔


متعلقہ خبریں