گلگت بلتستان میں دھاندلی کیخلاف پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں، شیری رحمان

پولیو کے بڑھتے کیسز کو زیر بحث لانے کی تحریک سینیٹ میں پیش

گلگت : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف طاقت کی لالچ میں اندھی ہو چکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے،  پرامن مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کرنا قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 126 دن ملک کو یرغمال کرنے والے پیپلز پارٹی کا پرامن احتجاج برداشت نہیں کر سکے۔

حکومت کی نواز شریف اور آصف زرداری کے معاملے پر دہری پالیسی ہے، شیری رحمان

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے گاڑیاں جلا کر افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی جب کہ چیف الیکشن کمشنر بھی تحریک انصاف کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

 عمران خان نے اپنی نااہلی سے پورے پاکستان میں کورونا پھیلا دیا، شیری رحمان

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی  کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گلگت شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کارکنوں نے شہر کے مختلف چوراہوں پر ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردی ہیں۔

گلگت حلقہ 2 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی  کے کارکنوں نے مرکزی شاہراہ ائیرپورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں کو بلاک کرکے مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ سڑکوں کی بندش  سے ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی  ہے۔

پی پی پی کارکنوں کی جانب سے ائیرپورٹ روڈ، سینما چوک اور کلمہ چوک پر ٹائر جلاکر سڑک کو بلاک کیا گیا۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں