آلو، ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سیکریٹری خزانہ

آلو، ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آلو، ٹماٹر اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی ہوگئیں

ہم نیوز کے مطابق یہ دعویٰ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا۔

وفاقی مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں
گندم، آٹے، چینی، ٹماٹر، گھی، آلو،چکن اوردیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

مہنگائی سابقہ حکومت کا تحفہ ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں آٹے، چینی اور پیازکی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گھی اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں گندم اور چینی کے ذخائر کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں وفاقی سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ملک میں چینی اور گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

چینی،مرغی،آلو، گوشت،دہی،دال ماش،انڈہ اور گھی مہنگا

وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبائی سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی کہ صوبے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سختی سے نگرانی کریں۔


متعلقہ خبریں