اجلاس طلب: اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے متوقع

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا۔ جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے ہوں گے۔

مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ، نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی،وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے طلب کردہ اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر معاملات پر غور ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 13 لاکھ 94 ہزار سے زائد اموات

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔

ہم نیوز کو اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری بھی دی جائے گی۔

کورونا: 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں این سی او سی اور صحت و تعلیم کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں