رکاوٹوں،پابندیوں اور پروپگنڈوں کے باوجود جلسہ کامیاب رہا: میاں افتخار

پی ٹی آئی کو دعوت دے رہے ہیں، اے پی سی میں شرکت کرے، میاں افتخار حسین

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام رکاوٹوں، پابندیوں اور پروپگنڈوں کے باوجود پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب رہا۔

ہم اعلان جنگ کر چکے،اب پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ پہلے دہشت گردی الرٹس اور پھر کورونا سے لوگوں کو ڈرایا گیا۔

اے این پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبہ خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلوں کے راستے جگہ جگہ ناکے لگا کر بند کیے گئے۔

سوات میں جلسے کے وقت کورونا قید میں تھا؟ امیر مقام

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنما نے کہا کہ اتنا بڑا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام مسلط شدہ حکومت سے تنگ ہیں۔


متعلقہ خبریں