کورونا: سنجیدگی اور احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیراعظم

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے پہلے مرحلے میں قابل تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا تھا۔

اجلاس طلب: اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے متوقع

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت کورونا کی مجموعی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرا خسروبختیار، اسدعمر،شفقت محمود، حماداظہر، شبلی فراز اوراعجازشاہ نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی شریک ہوئے۔

کورونا: عالمی ادارہ صحت نے تیسری لہر کی گھنٹی بجادی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو این سی اوسی کی طرف سے کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور اسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی، توازن اوراحتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی مؤثر قرار

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔


متعلقہ خبریں