پنجاب: دفاتر میں عملے کو 50 فیصد کرنے کے احکامات جاری

فوٹو/فائل


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کل سے 31 جنوری تک سرکاری و نجی دفاتر میں عملے کو 50 فیصد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دفاتر میں حاضری نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر میں پچاس فیصد تک عملہ کو بلایا جائے گا۔ 31 جنوری تک باقی عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق دفاتر میں آنے والا پچاس فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرے گا۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سے پاکستان میں مزید34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار696 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے جو7 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، ملتان، لاہور اور فیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس میں تشویشناک حد تک اضافہ

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کراچی اور حیدر آباد میں زیادہ کیسزسامنے آئے۔ آزادکشمیر، میرپور، گلگت اور اسلام آباد میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کےمزید 2 ہزار 756 کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ 76ہزار929 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی پاکستان میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد3لاکھ30ہزار885 ہے اور 38 ہزار348 زیر علاج ہیں۔  کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد27 ہزار18، خیبرپختونخوا44 ہزار599، سندھ ایک لاکھ 63 ہزار329، پنجاب ایک لاکھ 14 ہزار508، بلوچستان 16 ہزار810، آزاد کشمیرمیں6ہزار123 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار861افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار829، خیبر پختونخوا ایک ہزار325، اسلام آباد327، گلگت بلتستان95، بلوچستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں144 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے


متعلقہ خبریں