گلیات: سیاحوں کیلیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

فوٹو: فائل

گلیات: سیاحوں کے لیے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

گلیات: چوتھا دن بھی گزر گیا، برفانی طوفان کے باعث سڑکیں بند، عوام محصور

ہم نیوز کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم سرما کی دوسری برفباری کے دوران سفر سے گریز کریں۔ اس وقت موسم سرما کی دوسری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے اسٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

گلیات میں انڈسٹری لگا نے کا دعویٰ جھوٹ ہے، عمران خان

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینزکا استعمال لازمی طور پر کریں اور برفباری میں صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے، پی کےایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیوکی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن میں مزید برفباری کا امکان ہے۔

گلیات: جیپ گہری کھائی میں گر گئی، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی اورسیاحوں کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ برفباری کا سلسلہ جمعرات کی شام تک رکنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز