کراچی: ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد


کراچی:  شہر قائد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق  صرف کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔ اس سےکورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کی کوشش میں مدد ملے گی۔

ہم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام ڈسٹرکٹ افیسرز کو احکامات پر  عملدرآمد کروانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی  کے  پانچ اضلاع کے مخصوص علاقوں میں 15 روزہ مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے۔

جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق کراچی کے پانچ اضلاع کے مختلف مقامات پر اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے نافذالعمل ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے چار سب ڈویژن میں گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور نیوکراچی میں  مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون ہوگا۔

اسی طرح گلبرگ کے گیارہ بلاکوں میں سے سات یوسز، نارتھ ناظم آباد کے سات بلاکسز کی پانچ یو سز، نیوکراچی کے چار سیکٹرز کی تین یوسز، ناظم آباد کے چارعلاقوں کی چار یوسیز میں چاردسمبرتک اسمارٹ اور مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ رہے گا۔

ضلع شرقی کےدو ٹاونز کی 14 یوسیز کے مخصوص علاقوں میں 5 دسمبر کی رات 12 بجے تک اسمارٹ اور مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ رہے گا۔

ضلع جنوبی کے ایک سب ڈویژن میں سول لائن میں سولہ کیسزکے بعد ڈیفنس اور باتھ آئی لینڈ کی چارگلیوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون کے دوران تین سے زائد افراد کے جمع ہونے پ ر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خیابان مون، خیابان بدر، باتھ آئی لینڈ اور خیابان اتحاد کی مخصوص گلیوں میں لاک ڈاون ہوگا۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت کورونا سے زیادہ بڑا خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمان

ضلع غربی میں پانچ کیسزرپورٹ ہونے کے بعد دو مقامات پر 5 دسمبر کی شام سات بجے تک مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون کانفاذ رہے گا۔

ضلع کورنگی کے تین سب ڈویژن کی تین یوسز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ یو سی ایک کےعلاقے ماڈل کالونی، یوسی دو کے ناصرکالونی اور یوسی سات کےالفلاح  کی مخصوص گلیوں میں پانچ دسمبر شام سات بجے تک نافذالعمل رہے گا۔

مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون کےمخصوص علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت ہرقسم  کے عوامی اجتماعات اور تین سے   زائدافراد کے جمع ہونے  پا پابندی عائد ہوگی۔۔۔ گھر سے نکلنے والے افراد کو ماسک لازمی پہنا ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے۔ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون 21 نومبر سے 15 دسمبر تک نافذ رہے گا۔


متعلقہ خبریں